CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2754

  • Deaths
    43
  • Sindh
    830
  • Punjab
    1087
  • Balochistan
    185
  • KP
    372
  • Islamabad
    75
  • GB
    193
  • AJK
    12

 

 


ڈالر کی قدر میں 3 روپے اضافہ، 162 روپے کا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے کے بعد ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا .

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا نے جہاں عالمی معیشت کو تباہ کردیا وہیں اس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے .

ضرور پڑھیں: ڈالر کا ایک بار پھر پاکستانی روپے کو دھوبی پٹکا۔۔۔ اچانک کتنا مہنگا ہوگیا؟ معیشت ہل کر رہ گئی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے.

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 4.45 فیصد کمی سے 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا.

..

ضرور پڑھیں: کرونا کیخلاف جنگ ، جاپان پاکستان کی مدد کو آن پہنچا،20لاکھ ڈالر امداد فراہم


Top