CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

مردان(قدرت روزنامہ) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاءمفتی نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو عمر قید ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا .

روزنامہ جنگ کے مطا بق علاقہ بالا گڑھی کے ملزم ہارون نے 22اپریل 2017کو سات سالہ پڑوسن کو جنسی تشدد کانشانہ بنایاجس کا مقدمہ تھانہ شہبازگڑھی میں دفعہ376اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ53کے تحت درج کیاگیا .

مقدمہ کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاءمفتی کی عدالت میں مکمل ہوئی. ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ا سے عدالت نے عمر قید اورپچاس ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا.

..


Top