CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اورحکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، صاف انکار

لاہور (قدرت روزنامہ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا .

ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بجلی کے یکمشت بھجوائے گئے بقایاجات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے .

اپٹما رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کو آگاہ کردیا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر کی ملیں جلد بند کردی جائیں گی.

اپٹما کے مطابق 12 ماہ کے بقایا جات بل یکمشت بھجوا دیئے گئے ہیں، کروڑوں روپے کے اضافی بل ادا نہیں کر سکتے، یہ وزارت توانائی و پٹرولیم کا ظلم ہے، ان حالات میں ملیں نہیں چل سکتیں، اس سے دس لاکھ مزدور بے روز گار ہو جائیں گے. واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارجزکی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فی صد اضافی بل بھیج دیے گئے ہیں اور فی یونٹ قیمت 12 کے بجائے 20 روپے وصول کی جا رہی ہے.ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے.

..


Top