CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


‏160 ارب روپے کا ریلیف پیکج تیار۔۔۔!!! پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے کی کمی، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اسی ضمن میں 160 ارب روپے کلا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائے گی . اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں10ڈیزل کی قیمت میں 14روپے لیٹر کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزارت خزانہ کی مخالفت کےباوجود”عمران خان”غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے ڈٹ گئے اور عوام کے لیے 160ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا ہے، پٹرول کےساتھ300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی3روپے کم کی جائے گی .

ضرور پڑھیں: 10روپے کا نوٹ ختم ،اسکی جگہ سکہ کب سے جاری کیا جائیگا؟سٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا

اس ریلیف پیکج کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا.دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے تصویر یوٹیلٹی سٹورز پر لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے.انہوں نے یوٹیلٹی سٹور پر لگائی گئی اپنی تصویر فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے،اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا.انتظامیہ نے تصویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا مگر نہ مل سکا،جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں

.خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 15 ارب کا ریلیف پیکج منظور کیا تھا. 15ارب کے پیکج سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی.دالوں کے نرخوں میں کمی کیلئے امپورٹ ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے.جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا. کابینہ نے چینی کے سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقررکردیے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو چینی کے معاملے پر پریشان نہیں ہونے دوں گا، اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پرکھانے کا تیل 175 روپے فی کلومیں دستیاب ہوگا. 50 ہزارنوجوانوں کو منی یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے قرض دیے جائیں گے. یوتھ اسٹورز پر اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پرمہیا کی جائیں گی.وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی، نجی کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کرکے چینی درآمد کرسکیں گی.

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کھاد کی کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا. عمران خان نے کہا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں؟ وزارت تجارت کی ذمہ داری ہے کہ کھاد کمپنیوں کومقررہ ریٹ کا پابند بنائے. انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا. مہنگائی کا معاملہ روزانہ کی بنیاد پرخود مانیٹر کروں گا. مافیا کی سہولت کاری کرنے والے بھی جرم میں برابرشریک ہیں. بجلی کی قیمتیں بھی نہیں بڑھائی جائیں گی. عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا.

..

ضرور پڑھیں: 10روپے میں کینسر اور شوگر کا خاتمہ، موٹاپا بھی ختم کریں ایسی سستی ترین جادوئی چیز جو آپ کی زندگی بدل کر رکھ دے


Top