ہم نے کسی جج کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی،اسد عمر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی،مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے معاملات چلانا مشکل ہے،آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات

نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے .

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 2.1 ارب ڈالر کا یعنی 4 گناہ زیادہ خسارہ ملا، ایک ماہ پہلے تک زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، اب صرف چار ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے ، ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھائے تھے . اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں . انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، روزانہ سماعت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کی ہے، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن کیلئے تعیناتی کی تھی، ہم الیکشن کمیشن پرایک ہفتے سے نہیں بہت پہلیسیاعتراضات اٹھارہے ہیں . ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی .

. .

متعلقہ خبریں