CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


امیر اور غریب کے علاج میں کوئی فرق نہ رہا۔۔۔!!! لاہور میں برطانوی طرز کا نظامِ صحت متعارف کروانے کی تیاریاں، لاہوریوں کو شاندار سرپرائز دے دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بہتر نتائج کیلئے محکمہ ہیلتھ پنجاب میں برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرز پر تبدیلیا ں کی جائیں گی . ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رائج جنرل پریکٹیشنر (جی پی) سسٹم دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا بہترین نظام ہے، اس نظام کو تجرباتی بنیاد پر سب سے پہلے لاہور کی ایک یونین کونسل میں آزمایا جائے گا .

ضرور پڑھیں: امیر کو غریب کرنے والے سات ایسے اعمال

چوہدری سرور نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل پریکٹیشنر اسی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر ہوگا، جسے اس علاقے کے مریضوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہوگی، اس ڈاکٹر کو مریضوں کی تعداد کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا،

ان کا کہنا تھا اس نظام سے چھوٹے علاقوں سے مریضوں کی بڑے شہروں میں علاج کی غرض سے سفر میں کمی واقع ہوگی.اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی مریض کو شہر کے ہسپتال کا رخ کرنا پڑے گا.اے ایف سی اور پاکستان اور ایم ایم سی ہیلتھ کیئر برطانیہ کے درمیان ایک یادداشت پردستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان ڈاکٹرز اورشعبہ صحت سے وابستہ افراد کو لندن میں نوکریاں فراہم کی جائیں گی. چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں عرصے سے پاکستانی برطانیہ کے شعبہ صحت میں فرائض سرانجام دے رہیں ہیں. وزیراعظم کی قیادت میں ہم پاکستان میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جب ہمیں حکومت ملی تو بہت سارے چیلنجز ہمارے سامنے تھے، لیکن اب مہنگائی سمیت تمام بحرانوں پر قابو پاچکے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: امیر کو غریب کرنے والے سات ایسے اعمال


Top