CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


میری پیدائش ریپ کا ثبوت ہے ، خاتون نے حقیقی والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

لندن (قدرت روزنامہ) پیدائش کوریپ کا ثبوت قرار دیتے خاتون کے حقیقی والد کو گرفتار کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میری پیدائش ریپ کا ثبوت ہے، میری والدہ کا 13 سال کی عمر میں ریپ ہوا .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے سپریم لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا۔۔۔۔ کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کوشکست دینے کے لئے کیا فارمولا متعارف کروا دیا؟تازہ ترین خبر

جس کے بعد زیادتی کرنیو الے شخص کو گرفتار کر لیا گیا. انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میرے حقیقی والد ان کی والدہ کے خاندانی دوست تھے. جب میری والدہ کا ریپ کیا گیا تو میرے والد کی عمر 30 سال تھی.خاتون جس کا فرضی نام وکی رکھا گیا کو 7 ماہ کی عمر میں گود لیا گیا.

وکی کو 18 سال کی عمر میں حقیقت کا علم ہوا ، جس کے بعد وکی نے اپنی والدہ کی تلاش شروع کردی. کئی برس کی تلاش کے بعد وکی اپنی والدہ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی تاہم انہوں نے کسی قسم کی کارروائی کرانے سے انکار کردیا. تاہم وکی نے حقیقی والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا اور عدالت میں وکی نے موقف اختیار کیا کہ میرے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے سے والد کی شناخت کی جائے اور پھر میری پیدائش کے وقت والدہ کی عمر کا تعین بھی کیا جائے.وکی کا کہنا ہے

کہ یہ بات مجھے بہت غصہ دلاتی ہے کہ ایک شخص نے مجھے اور میری ماں کو برباد کر دیا. مجھے انصاف چاہیے.پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ایک 73 سالہ شخص کو گرفتار کر کیا، تاہم ایسے ضمانت پر رہائی دی گئی ہے. اس معاملے پر کواوٴن پراسیکوشن سروس سے مشورہ لیا جائے گا .متاثرہ فریق کے بغیر چالایا جانے والا مقدمہ ایسی صورتحال میں چلایا جا سکتا ہے جب معاملہ عوامی مفاد میں ہو اور اسے مزید جرائم سے بچایا جا سکے.وکی کا کہنا ہے کہ کئی ادارے مجھے بتا چکے ہیں کہ اس معاملے پر کوئی مضبوط مقدمہ نہیں بن سکتاکیونکہ متاثرہ فریق ساتھ نہیں ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے قریبی ساتھی کیخلاف خفیہ ایجنسیوں نے تمام ثبوت عمران خان کے سامنے رکھ دیے، کرپشن میں ملوث نکلے، وزیراعظم ہاؤس میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی


Top