CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


شعیب ملک کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، حتمی اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا . پی ایس ایل فائیو کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں سب ٹیمیں اچھی ہیں اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، میرا فوکس کسی ٹیم کے خلاف نہیں ہر ٹیم کے خلاف ہے .

ضرور پڑھیں: ثناء میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کو پاکستان سے خصوصی لگا ہے اور وہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں جب کہ پاکستانی بھی ڈیرن سیمی سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں. پشاورزلمی کا کپتان بنوں یا نہیں میری توجہ کرکٹ پر ہے، اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں.

سابق کپتان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہر کھلاڑی کا حق ہے، وہ جانتا ہے کہ اسے کب ریٹائرمنٹ لینی ہے، اگر کوئی کھلاڑی یہ سمجھتا ہے کہ اب وہ مزید نہیں کھیل سکتا تو اسے ازخود جگہ چھوڑ دینی چاہیے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے. انہوں نے کہا کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، میرا ہدف پاکستان کے لیے کھیلنا ہے.

..

ضرور پڑھیں: شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا لیکن اب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبرآگئی


Top