بھارت کو پاکستانی گلابی نمک کی فراہمی ہر صورت ختم کرنے کا فیصلہ اب پاکستان خود اس نمک کو بیرون ممالک فروخت کر کے کثیر زرمبادلہ کمائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارت کو پاکستانی گلابی نمک ترسیل بند کرنے کا فیصلہ ، پاکستان نمک کو دنیا بھر میں پانے برانڈکیساتھ فروخت کرے گا . تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو گلابی نمک فراہمی روک دی جائے گی اوریہ طے پایا کہ پاکستان کسی صورت بھارت کو اپنا نمک نہیں فروخت کرے گا .

ضرور پڑھیں: یہ ہے شائنگ انڈیا کی حقیقت؟؟؟ ٹرمپ کا دورہ بھارت مگر سرکاری دورے کے ختم ہونے سے قبل مودی سرکار کے کالے کرتوں کی ایسی خبر کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

بھارت تک گلابی نمک کی رسائی روک کر حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی. قبل ازیں بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی تھی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کو نمک فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہےجبکہ اس مطالبے نے اب باقاعدہ تحریک کی شکل اختیار کر لی تھی.سوشل میڈیا سائٹس بالخصوص ٹویٹر پر صارفین نمک کو بھی عزت دو،ہمارا نمک ہمارا برانڈ،زخم اور نمک اکٹھے نہیں رہ سکتے کے نعرے لگا رہے ہیں.صارفین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی گلابی نمک جسے بھارت برائے نام قیمت پر ہم سے لے جاکر عالمی مارکیٹوں میں ڈالر کما رہا ہے کا نوٹس لیا جائے . ایسا معاہدہ کرنے والے حکمرانوں اور افسران کا محاسبہ کیاجائے اور ایسے معاہدہ جات فی الفور ختم کئے جائیں.سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ ہمارا نمک ہمارا برانڈ ہے بھارت سے گلابی نمک کے معاہدے فوری طور پر منسوخ کئے جائیں، مذکورہ مطالبات کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان پر کل قرضہ ایک سوارب ڈالر ہے

جبکہ بھارت پاکستانی نمک بیچ کر سالانہ 129ارب کما رہا ہے . نمک کو بڑے پتھروں کی صورت میں ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی جائے، نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کیا جائے تاکہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ مل سکے .بھارت پاکستان سے 35 پیسے کے حساب سے فی کلو گلابی نمک خرید کر 3274روپے فی کلو میں دوسرے ملکوں کو فروخت کررہاہے ، مودی سرکار نے ہمارا پانی بند کردیا کہ خون اور پانی اکٹھے نہیں بہہ سکتے .سوشل میڈیا سائٹس پر جاری تحریک میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی لٹر ایک ڈالر سے کم جبکہ ہمارا 500 گرام گلابی نمک 5 ڈالر سے 20 ڈالر تک ہے .یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے .

..

ضرور پڑھیں: بھارت کے دورہ پر میلانیہ ٹرمپ کا لباس موضوع بحث بن گیا


Top