پاکستان ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی انتہائی اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل(ر) ہلوسی اکار نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،

علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے منفرد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

اور ہمیشہ ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا .

ضرور پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا، جاپانی عہدیدار سے بھی انتہائی اہم ملاقات

معزز مہمان شخصیت نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور پاکستان کے لئے بھی ایسے ہی جذبہ کا اظہار کیا.

..

ضرور پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آ سٹریلیاکے وائس ایڈمرل ڈیوڈجانسٹن کی ملاقات ، آگ بجھانے کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا


Top