آٹے، چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کسانوں کیلئے بھی بری خبر، کھاد کی فی بوری قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) آٹے،چینی، گھی کے بعد کسان پر یشان،کھاد کی قیمتوں اضافہ ہوگیا، یوریا کھاد کی بوری بلیک میں 2500 روپے ہوگئی، حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی گئی تھی مگرذخیرہ اندوزوں مارکیٹ سے کھاد غائب کردی، آن لائن کے مطابق حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی ہونے کے بعد ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی، کمی بعد کھاد کی بوری قیمت 1500روپے ہونی چاہئے تھی،مارکیٹ سے مقررہ نرخوں پر کھاد غائب ہے

اور بلیک میں 1900سے 2500 روپے فی بوری فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کاشتکار ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،کسانوں کے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی بہت ضرورت ہے لیکن مجبور کسان آج بھی مارکیٹ سے بلیک میں مہنگی کھاد خرید نے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث کاشتکار فصلوں کو کھاددینے سے محروم ہوگئے ہیں،

حکومت کی جانب سے کھادکی قیمتوں میں کمی کاسارافائدہ کھاد ڈیلروں نے اٹھانے کیلئے کھاد ذخیرہ کرکے اسے بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے . صوبہ بھرکے کسی ایک ڈیلرسے بھی کھادحکومتی قیمت پر نہیں مل رہی، کاشتکارفصلوں کے لئے بلیک میں خریدنے پرمجبور ہیں , حکومت کسانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرے .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم نے آٹے چینی بحران میں کوتاہی کا اعتراف کرلیا

..

ضرور پڑھیں: آٹے، چینی اور ضروری اشیا ء کی قیمتوں کی روزانہ رپورٹ بنائیں، حکومت کا ایسا نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ


Top