باراتیوں سے بھرا منی ٹرک کھائی میں جا گرا 12 افراد جاں بحق، انتہائی تشویشناک صورتحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ضلع جھل مگسی میں بارتیوں سے بھرا منی ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جاگر نے سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوگئے . لیویز حکام کے مطابق بارتیوں سے بھرا منی ٹرک خضدارسے جھل مگسی جارہا تھا

کہ باریجہ کے مقام بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق جبکہ چالیس افراد زخمی ہوگئے .

ضرور پڑھیں: کابل میں کاربم دھماکہ ،12 افراد جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر شرجیل نور اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں مقامی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں سے شدید زخمیوں لاڑکانہ منتقل جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا.

..


Top