کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے باعث جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

لاہور (قدرت روزنامہ) کرکٹ ساوٴتھ افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوآگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہیکہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں . دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹونٹی میچز، آئندہ سال جنوری میں شیڈول 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا حصہ نہیں تھے .

کرکٹ ساوٴتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا. وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھے مگر ہم اس ضمن میں کرکٹ ساوٴتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے سے یہ فیصلہ قابل فہم ہے. وسیم خان نے کہاکہ خوشی ہے کہ کرکٹ ساوٴتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.انہوں نے کہا کہ اب دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئیے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں.

..


Top