ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والا بچہ ’’ رومی ‘‘ کون ہے اور پاکستان کی کس مشہور شخصیت کا بیٹا ہے

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے یوں تو پاکستان کو بے پناہ مشہور اور دنیا بھر میں پسند کیے جانےوالے شاہکار ڈرامے دیے تاہم ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جنہوںنے اردو سمجھنے والے ممالک خاص طور پر ہندوستان اورپاکستان میں اس انڈسٹری کو فلم انڈسٹری کے برابر لا کھڑا کیا . الفا براوو چارلی ، اندھیرا اجالا ، آنگن تیڑھا ، لنڈا بازار ، دلی کے بانکے جیسے لازوال ڈراموں کے بعد بشر مومن ، خدا اور محبت اور میری ذات ذرہ بے نشاں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تہلکہ مچایا مگران دنوں جو پذیرائی میرے پاس تم ہو کو ملی ہے اس نے ایک نئی تاریخ رقم کی .

میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے موجود ہیں مگر مذکورہ ڈرامے کی کہانی نے خلیل الرحمٰن قمر کو ایک نئی جلا بخشی اور ان کی اس تخلیق نے مقبولیت کے پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑ ڈالا .ڈرامے کی ہر قسط کے آتے ہی وہ نہ صرف ٹاپ ٹرینڈ بنی بلکہ اس ڈرامے کی آخری اقساط کو سینما کی زینت بننے کا جو اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے وہ بھی پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ میں آج تک کسی کے پاس نہیں ہے. اس ڈرامے کی کاسٹ بے حد جاندار ہے . مداحوں کی جانب سے نہ صرف آئزہ خان، ہمایوں سعید، سویرا ندیم، حِرا مانی اور عدنان صدیقی کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے بلکہ اس ڈرامہ میں اپنی معصوم حرکتوں سے ناظرین کے دلوں کو موہ لینےوالے بچے ’’ رومی ‘‘ کی اداکاری کو بھی ناظرین حد پسند کر رہے ہیں . رومی در اصل ہے کون ؟ اس کا جواب آپ سب جاننا چاہتے ہونگے . قارئین رومی پاکستان کے معروف پروڈیوسر سجاد گل کا بیٹا ہے جبکہ رومی کا اصل نام شیث سجاد ہے . خلیل الرحمٰن قمر جیسے منجھے ہوئے مصنف کے ڈائیلاگ بولنا اور انہیں نبھانا ایک بچے کیلئے گو کہ بے حد مشکل تھا تاہم رومی نے ثابت کیا آجکل کے بچے بھی اداکاری میں کسی سے کم نہیں لہٰذا بیک وقت لوگوں کو رُلانے اور ہنسانے والے رومی کا کردار’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کی جان کہا جائے تو بے جانہ ہو گا . قارئین شیث سجاد کی ایک ننھی بہن بھی ہے اور شیث سکول جانے کے ساتھ ساتھ ایک یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں .

..


Top