ترکی پاکستان سے تجارتی حجم کو کتنا بڑھا ئے گا ؟ ترک صدر نے ایسا اعلان کر دیا کہ ” دوستی کا حق ادا کر دیا “

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتی ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، فلمسازی کے شعبہ میں بھی پاکستان سے تعاون کریں گے . ترک صدر رجب طیب اردوان نے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں ، پاکستان کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتاہوں ، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور پاکستان سے تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جائیں گے ، پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: ترکی پاکستان سے تجارتی حجم کو کتنا بڑھا ئے گا ؟ ترک صدر نے ایسا اعلان کر دیا کہ ” دوستی کا حق ادا کر دیا “

انہوں نے کہا کہ تجارتی سمیت دیگر امور پر تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں ، دونوں ممالک کی اعلیٰ تذوویراتی تعاون کونسل کا اجلاس آج ہو گا ،مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط کا دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا ، سرمایہ کاری کی کوئی قومیت نہیں ہوتی .

انہوں نے کہا کہ معاشی اور تجارتی حملوں کے باوجود ترکی استحکام کی جانب گامزن ہے ، سیاحت میں 35بلین ڈالرز تک اپنا ریونیو بڑھایا ہے ،ترکش ایئر لائنز کو 136 ممالک تک رسائی ہے ، ترکی کو بھی معاشی مشکلات کاسامنا تھا، تمام ترمشکلات کےباوجود ترقی کاسفر جاری ہے، ترک حکومت کے اقدامات سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، عز م وہمت سے مشکلات پرقابو پایا. ان کا کہناتھا کہ صدرعارف علوی سےسیرحاصل گفتگو ہوئی،یہ ملاقاتیں اوراجلاس دونوں ممالک کیلئے سودمند ثابت ہوں گے، ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتی ہیں،عمران خان کی زیرقیادت بزنس میں آسانی کیلئے اقدامات کیے گئے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے.ترک صدر کا کہناتھا کہ ترکی پرسرکاری قرض 72 سے کم کرکے 32 فیصد پرلائے ہیں .

..

ضرور پڑھیں: ترک صدر کے دورے سے تجارتی حجم 5 ارب ڈالربڑھ سکتا ہے، بزنس کمیونٹی


Top