CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2637

 

 

 

  • Deaths
    40
  • Sindh
    783
  • Punjab
    1069
  • Balochistan
    175
  • KP
    343
  • Islamabad
    68
  • GB
    190
  • AJK
    09

 

 

 


مولانا فضل الرحمان کے بیٹے غداری کا مقدمہ چلانے کے بیان پر عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے بیان پر جمعیت علماءاسلام کے سربراہ کے صاحبزادے مولانا اسد محمود کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے . تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ بنا کر دکھائیں ، ہم پر غداری کا مقدمہ بنانے والے خود کیا کرتے رہے ہیں ؟

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کر چکے ہیں ، ایران میں ملک کے خلاف بات کر چکے ہیں .

ضرور پڑھیں: انصاف نہ ملنے پر رؤف کلاسرا عمران حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے ، بڑا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ حکومت کب جرات کرے گی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ بنائے گی . یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی تجویز دی ہے.عمران خان کے مطابق فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا.جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے. معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی.

..


Top