معروف فضل سویٹس اینڈ بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقہ کچہ جیل روڈ پر واقع معروف فضل سویٹس ا ینڈ بیکرز کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے . محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کارروآئی کرتے ہوئے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق کارروآئی کے دوران 4 من ناقص مٹھائی برآمد ہوئی ہے جبکہ مٹھائی بنانے والی جگہ پر چوہوں اور چھپکلیوں کی ایک بڑی تعداد بھی پائی گئی ہے. پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کارروآئی کے دوران ناقص کریم، کھلا رنگ اور مضر صحت سامان موجود تھا جو انسانی زندگی کے لئے مناسب نہیں ہے.ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہاں کام کرنے والے لوگوں کا بھی کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا . ایسا ایک مرتبہ پہلے بھی ہو چکا ہے جب محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مختلف ریسٹورانٹس میں ناقص کھانا دینے پر چھاپے مارے تھے جس پر لاہور کے بہت سے ریسٹورانٹوں کو بند بھی کر دیا گیا تھا. کچھ دن قبل پنجاب فوڈاتھارٹی نے ایک اور کارروآئی کی تھی جس میں 32 من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا گیا تھا.لاہور شہر میں ناقص کھانے کی اشیاء فروخت کرنے کا رجحان برھتا جا رہا ہے جس کے بعد یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ایسی تمام جگہوں کو سیل کیا جائے جہاں مضر صحت چیزیں بنتی ہیں.انہی عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے آج محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کارروآئی کرتے ہوئے لاہور کی معروف فضل سویٹس اینڈ بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل کرتے ہوئے لاہور کی مزید چھوٹی بڑی بیکریوں کو سیل کر دیا ہے جو کہ ناقص سامان بنا کر انسانون کی زندگی سے کھیل رہے ہیں. حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروآئی میں 4 من مضر صحت مٹھائی ملی ہے جبکہ مٹھائی بنانے والی جگہ پر چوہوں اور چھپکلیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

..


Top