”میں آپ کا بہت شکرگزار ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ۔۔۔“ حارث رﺅف نے شاندار بیان جاری کر دیا مگر کس کیلئے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نمائندگی دینے پر میلبورن سٹارز کا شکریہ ادا کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں میلبورن سٹارز انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بی بی ایل میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا .

ضرور پڑھیں: حارث رؤف نے پھر کمال کر دیا، میلبورن سٹارز کو فائنل میں پہنچا دیا

میں بے پناہ محبت اور حمایت کرنے پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں.

میرے پاس اپنے جذبات کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں.“

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک سمیت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ناصرف پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کا نگاہوں کا مرکز بھی بنے جنہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے انہیں قومی سکواڈ میں شامل کیا.

..

ضرور پڑھیں: تیسرا میچ تو منسوخ ہو گیا لیکن حارث رﺅف اب کیا کریں گے؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی


Top