تم نے قائد اعظم کے خبری کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔ مودی نے اپنے سب سے قریبی ساتھی پر وزیراعظم عمران خان کا خبری اور پاک فوج کا ترجمان ہونے کا الزام لگا کر کابینہ سے نکال دیا

نئی دلی(قدرت روزنامہ) دلی میں کلین سویپ کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کو بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دہشتگردوں کا ہمدرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا . اس کا مزید کہنا تھا تاریخ ایک دفعہ پھر سے دہرائی جانے لگی ، جس طرح گاندھی جی کی خبریں لیک ہو کر پاکستانی پہچتی تھیں اسی طرح اب بھارت میں دوبارہ سے ہو رہا ہے .

ضرور پڑھیں: سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے حال ہی میں منتخب ہونے والے رکن اسمبلی او پی شرما نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد قرار دے دیا. دلی کے وشواس نگر سے الیکشن جیتنے والے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال ایک کرپٹ آدمی ہے جو دہشتگردوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے.

خبر ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال پاک فوج کا ترجمان ہے جو بھارتی فوج کے کردار پر سوال اٹھاتا اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس کیلئے ’دہشتگرد ‘ کا لفظ بالکل ٹھیک ہوگا.خیال رہے کہ منگل کے روز دلی کے ریاستی انتخابات کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کرتے ہوئے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں صرف 8 سیٹیں ہی آسکی ہیں.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کالعدم جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے اپنی جماعت کے سربراہ حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر 11 برس قید اور جرمانے کی سزاؤں پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کو سنائی جانے والی سزا سے پاکستان اور کشمیر سمیت ہر صاحب شعور انسان کا دل افسردہ ہے،یہ سزائیں عالمی دباؤ کے تحت دی گئی ہیں،حافظ محمد سعید کا گناہ کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کے جاری ظلم پر دنیا نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے،

تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے.تفصیلات کے مطابق حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجب ستم ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے اور مظلوم کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانے والے آج سزاوار ٹھہرے ہیں،سارا پاکستان اور دنیا جانتی ہے کہ حافظ سعید نے ہر قدرتی آفت میں انسانیت کی مدد کی ہے اور خدمت خلق اور تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات پیش کی ہیں لیکن انڈیا کے دباؤ میں آکر اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعمال کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا.انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حافظ سعید اور ان کی جماعت پاکستان کے محسن ہیں اور کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں، تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے، کیونکہ ہماری یہ قربانیاں پاکستان کی بقا کے لیے ہیں، اللہ پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے آمین.

..

ضرور پڑھیں: 5جون 1993ء : وہ دن جب پاک فوج کے 24فوجی جوان امریکی فوجیوں کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔۔۔۔ یہ کیا واقعہ تھا ؟ حامد میر کے حیران کن انکشافات


Top