ایک اور کرکٹر بھارتی حسینہ کی زُلفوں کو اسیر ہوگیا۔۔۔!!! فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والی ’ انوشکا شیٹی ‘ کس کھلاڑی سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ خبر بریک

ممبئی (قدرت روزنامہ) باہو بلی فلم سے شہرت کی بُلندیوں کو چھونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوشکا شیٹی نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن مداح یہ جان کر حیرت میں ڈوب گئے ہیں کہ انہوں شادی کا فیصلہ ایک کرکٹر سے کیا ہے . ببھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شیٹی کی شادی شمالی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے .

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکاراؤں کی بھارتی کرکٹرز سے شادی کوئی انوکھی بات نہیں ، اس سے پہلے بھی بہت سی بھارتی اداکارائیں اپنا جیون ساتھی بھارتی کرکٹرز کو بنا بیٹھی ہیں اور اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہی ہیں ان میں سے سب سے کامیاب شادی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جا رہی ہے. تاہم اب باہو بلی فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ انوشکا شیٹی نے بھی بھارتی کرکٹر سے شادی کرنے جا رہی ہیں،

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بھارتی کرکٹر کا تعلق شمالی ہندوستان سے ہے، انوشکا شیٹی اور ان کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، تاہم اب جا کر دونوں نے باقاعدہ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے جسے بہت جلد مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کر دیا جائے گا. بھارتی میڈیا نے ابھی تک اس بھارتی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن شوبز رپورٹروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انوشکا شیٹی یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کس کھلاڑی سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ بہت جلد آپ لوگوں کو بتا دونگی .

..


Top