امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کر دیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کر دیے . امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور کر لی گئی .

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد منظور کر کے امریکی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کر دیا ہے. سینیٹ نے امریکی صدر کو بغیر اجازت کے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے روک دیا ہے.

قرارداد کی منظوری کے بعد سے امریکی صدر ایران کے خلاف سینیٹ کی منظوری کے بغیر فوجی کارروائی نہیں کر سکیں گے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے.

..


Top