دو کمسن بچوں کی شادی، بچوں کے والدین، نکاح خواں سمیت 6 افراد گرفتار، افسوسناک واقعہ

جیکب آباد (قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں پولیس نے کمسن بچوں کی شادی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو تحویل میں لے لیا، بچوں کے والدین، نکاح خواں سمیت 6 افراد گرفتار . جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں جونگل میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی ہونے والی شادی کو پر چھاپہ مار کر بچوں کو اپنی تحویل میں لیکر بچوں کے والدین، نکاح خواں سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے،

جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے گاؤں جونگل میں دو کمسن بچوں 10 سالہ جہانگیر پہوڑ اور 15 سالہ ساجدہ پہوڑ کی شادی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں کمسن بچوں کو اپنی تحویل لے لیا جبکہ دونوں بچوں کے والدین جانب علی پہوڑ، لیاقت علی پہوڑ، نکاح خواں اصغر علی سمیت منیر، اکبر اور امیر بخش کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے تمام افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے .

..


Top