اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا ہے . نجی ٹی وی ” ہم نیوز نے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہاہے کہ ڈالر آج 154.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.40 روپے میں دستیاب تھا .

ضرور پڑھیں: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں20پیسے اضافہ ، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم رہی

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے. گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا.اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آگیا.

مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا.جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا.جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا.

..

ضرور پڑھیں: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا


Top