مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ اور سعودی ریال ویو اے ای درہم کی قدر میں کمی ہوئی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے سے گھٹ کر154.38روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے گھٹ کر154.48روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی154.30روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہوگئی .

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت

خرید20پیسے کے اضافے سی167.80روپے سے بڑھ کر168روپے اور قیمت فروخت169.30روپے سے بڑھ کر169.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر199.50روپے اورقیمت فروخت 200روپے سے بڑھ کر201روپے ہوگئی .فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.95روپے سے گھٹ کر40.90روپے اور قیمت فروخت41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.95روپے سے گھٹ کر41.90روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے گھٹ کر42.15روپے ہوگئی.چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی .

..


Top