CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


عمران خان کی خواہش ہے کہ چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے، شہریار آفریدی نے عوام کو سرپرائز دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے . شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے .

ضرور پڑھیں: ہمیں چرس لا کر دو، مجھے فٹبال چاہیے، مجھے اپنی بیوی کے پاس جانا ہے ۔۔۔۔ قرنطینہ میں موجود سٹاف زائرین سے تنگ، افسروں کے آنے پر شکایات کے انبار لگادیے

انہوں نے کہا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے،

دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے.وزیرمملکت کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے تنقید کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا دوسری جانب وزیرمملکت شہریار آفریدی نے وائرل ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات کے ساتھ وائرل ہے، میں کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتارہا تھا کہ حکومت تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی دوائیں بنانے کے کارخانے لگائے گی

.انہوں نے کہا کہ بھنگ سے بننے والے تیل (ہیمپ آئل) کی فیکٹریاں لگائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سیاسی مخالفین کے میڈیا سیل کے پاس اب جھوٹ بیچنے کے سوا کچھ نہیں بچا.‎

..

ضرور پڑھیں: شہریار آفریدی کے بعد فردوس شمیم نے بھی چرس اور افیون کے تیل کے فوائد گنوادیے


Top