CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2637

 

 

 

  • Deaths
    40
  • Sindh
    783
  • Punjab
    1069
  • Balochistan
    175
  • KP
    343
  • Islamabad
    68
  • GB
    190
  • AJK
    09

 

 

 


بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا پرنس روڈ میں قائم ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کا معائنہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پرنس روڈ میں قائم ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا . ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سرفراز مغل کی سربراہی میں معائنہ ٹیم نے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں تیار وفروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا .

معائنہ ٹیم نے کارروائی کے دوران غیر معیاری کھانوں،مضر صحت نان فوڈگریڈ کلرز اوردیگراجزاء کی موجودگی سمیت ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور کچن واسٹوریج ایریا میں گندگی پر دس سے زائدکھانے پینے کے مراکز کو سیل و جرمانہ کیا.مزید برآں کارروائی کے دوران متعدد ریسٹورینٹس وغیرہ کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مذکورہ مراکزکے مالکان کو معیاری اور محفوظ اشیاء تیار و فروخت یقینی بنانے اور صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی. علاوہ ازیں بلوچستان

 فوڈ اتھارٹی کی ایک اور ٹیم نے جوائنٹ روڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نگہت دین کی سربراہی میں باسی مچھلی اور مرغی کی فروخت و غیر معیاری سٹوریج پر بیس سے زائد شاپس کو جرمانہ کیا گیاجبکہ خراب، بد بودار مرغی کا گوشت اورمچھلی موقع سے برآمد کر کے تلف کر دی گئی.ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ غذا میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا غیر معیاری اور غیر صحت بخش اشیاء خوردونوش تیار و فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ،فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

..


Top