CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2637

 

 

 

  • Deaths
    40
  • Sindh
    783
  • Punjab
    1069
  • Balochistan
    175
  • KP
    343
  • Islamabad
    68
  • GB
    190
  • AJK
    09

 

 

 


800 سی سی پرنس پرل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

(قدرت روزنامہ)ریگل آٹوموبائلز نے اپنی گاڑی پرنس پرل کو باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے . اس گاڑی کو دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور یکم فروری کو اسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا .

796 سی سی انجن کی گاڑی میں سوزوکی مہران کی طرح 40 ہارس پاور اور 4 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں. تحریر جاری ہے‎ اس کے دیگر فیچرز میں 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم ایم پی تھری، اے یو ایکس اور بلیوٹوتھ (2 اسپیکرز) کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور سائیڈ مرر، جیک نائف ریموٹ کی، پاور رئیر ڈور ہیچ، سینٹرل لاکنگ، ڈرائی بیٹری، ریورسنگ کیمرا اور ایلوئے وہیلز شامل ہیں، جبکہ ائیربیگز آپشنل ہیں. یہ گاڑی کئی رنگوں جیسے نوبل وائٹ، میڈیم سلور، ڈارک براﺅن، ریو ٹماٹو، ہارورڈ بلیو، ایکوا گرین اور بیگی میٹالک میں دستیاب ہوگی. اس کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اسکی بکنگ ساڑھے 3 لاکھ ڈپازٹ کے ساتھ کی جاسکے اور 90 دن کے اندر ڈیلیوری ہوگی. گاڑی خریدنے پر 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی بھی دی جائے گی. پاک سوزوکی نے 2019 میں

مہران کی پروڈکشن ختم کرکے نئی 660 سی سی آلٹو کو متعارف کرایا اور پرنس پرل مہران کو ختم کیے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لیے پیش کی جارہی ہے. خیال رہے کہ ریگل اٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نے لاہور میں اسمبلنگ پلانٹ تعمیر کیا تھا جو ملک میں تیسری بڑی بائیک اسمبل کرنے والی کمپنی بھی ہے. آٹو پالیسی برائے سال 21-2016 میں نئے سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز لمیٹڈ نے چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں آٹو کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا. اس کمپنی نے چین کی ڈی ایف ایس کے گروپ کے ساتھ تیکنیکی شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا تاکہ پرنس کے نام سے گاڑیاں اسمبل کرسکے.

..


Top