شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی . اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان 22 سال تک جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے، عمران خان ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے .

انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے نئے پاکستان اب آزادی بیانیہ کے ذریعے دھوکا دے رہے ہیں، . فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اقتدار سے نکلنے کے عمران خان کو معلوم ہوا کہ پاکستان غلام ملک ہے ، ایٹمی طاقت

رکھنے والے ملک کو غلام نہیں بنایا جاتا،عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں