یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں اربوں روپے کی کمی رمضان المبارک میں بڑے نقصان کا اندیشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورزنے کہاہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں 3 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے . ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو رمضان المبارک میں بڑے نقصان کا اندیشہ ہے .

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ سال ماہ رمضان کے پہلے 10 دن میں 7 ارب روپے کی سیل ہوئی تھی، اشیا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماہ رمضان 10 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے . یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ آئٹمز کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے سیل میں کمی ہوئی جبکہ سبسڈائزڈ آئٹمز کی عدم

دستیابی بھی سیل کی کمی کی وجہ قرار بتائی ہے . آٹا، گھی اور دیگر 19 سبسڈائزڈ اشیا کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا، بدانتظامی کی وجہ سے فرنچائز مالکان کو بروقت اشیا کی ترسیل نہیں کی گئی . ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ فرنچائز مالکان کو 5 کروڑ روپے پیشگی جمع کرائے جانے کے باوجود اشیا فروخت کیلئے نہیں دی گئیں، فرنچائز مالکان احتجاج کرتے ہوئے ہیڈ آفس پہنچ گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں