CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کی ایک دوسرے کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچا ہوا ہے . تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں تاثر پایا جا رہا تھا کہ شاید کہیں دونوں میں تلخی ہو گئی ہے .

ضرور پڑھیں: مغربی ممالک سے سے فنڈ لیکر ہمیں مت سیکھاؤ، ہمارے جسم پہ ہمارے اللہ کی مرضی ہے، علی محمد خان نے ’ ہمارہ جسم ہماری مرضی ‘ والوں کو آئینہ دکھا دیا

لیکن تصویر میں دونوں کو ہنستے ہوئے دیکھا گیا ہے. یاد رہے کہ کچھ دن قبل علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزا دینے کے معاملے پر قرارداد پیش کی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے ان کی مخالفت کی تھی. ان کی اس تصویر سے سوشل میڈیا صارفین کو ایک پیغام دیا ہے کہ سیاست دانوں میں ایک دوسرے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں لیکن ان میں اتفاق بھی اتنا ہی ہوتا ہے. فواد چوہدری اور علی محمد خان کی اس تصویر نے ان تمام سوالا ت کے جواب دے دیئے ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں وفاقی وزیر ایک دوسرے کے ساتھ ہنس رہے ہیں

جبکہ فواد چوہدری کو مذاق میں علی محمد خان کا گلا دبوچتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ،لیکن دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی تھی. کچھ دن قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بارے میں بھی خبریں گردش کر رہی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے ٹی وی اینکر مبشر زیدی کوایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارا تھا. اس کے بعد فواد چوہدری کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ان تمام عناصر کے باوجودفواد چوہدری نے تھپڑ مارنے والے واقع کو تسلیم کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو تھپڑ ان کی حرکتوں کی وجہ سے پڑا ہے. اب ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فواد چوہدری اور علی محمد خان کو ہنستے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے علی محمد خان کا گلا مذاق میں دبوچا ہوا ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا


Top