سونی اسمارٹ فون اپنے صارفین کے لئے لا رہا ہے ایک بڑا سرپرائز، بڑی بیٹری والا پہلا فون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونی کے موبائل صارفین کے لیے کمپنی کی جانب سے جلد ہی ایکسپیریا سیریز کا ایک اور نیا فون متعارف کروایا جا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق یہ Sony Xperia 2 نامی یہ فون موبائلوں کے سالانہ عالمی میلے میں متعارف کروایا جائے گا جو کہ 24 فروری 2020 کو سپین کے شہر برسلونا میں ہوگا .

سونی کے اس فون کے حوالے سے بھی کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں. حال ہی میں یہ سننے میں آیا ہے کہ اس فون کی بیٹری پاور 4400 ایم اے ایچ ہو گی. اگر سونی اپنے آنے والے اس اسمارٹ فون کو 4400 بیٹری پاور کے ساتھ لانچ کروائے گا تو یہ سونی کمپنی کا سب سے زیادہ بیٹری والا فون ہوگا.

اس سے قبل ایک فون جو ایکسپیریا ایکس اے 2 کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا، اس کی بیٹری پاور تین ہزار تین سو (3300) ایم اے ایچ تھی جو اب تک کسی بھی سونی فون کی سب سے زیادہ پاور پر مشتمل بیٹری تھی. فون کے ڈسپلے کے حوالے سے بات کی جائے تو کسی بھی فون کا ڈسپلے اگر بڑا ہو تو یہ اضافی خاصیت تصور کی جاتی ہے. سننے میں آرہا ہے کہ S کی اسکرین کا سائز 6.6 انچ ہو گا. یہ ایک بہترین سائز ہے. اسمارٹ فون کی وجہ سے لوگوں کا ٹی وی دیکھنا بہت کم ہو گیا ہے. زیادہ تر لوگ مختلف ڈرامے، خبریں، فلمیں اور دیگر چیزیں موبائل فونز پر ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں لہٰذا فون کی اسکرین کا سائز بڑا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ صارفین اسے احسن طریقے سے استعمال کر سکیں اور وہ اس میں موجود ہے. سونی کے نئے اسمارٹ فون میں سنیپ ڈریگن 55 موڈیم کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے. اس طاقتور پروسیسر کا فائدہ یہ ہوگا کہ یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی چلانے میں مدد فراہم کرے گا. آپ دنیا میں کسی بھی جگہ موجود ہوں آپ کے اس فون میں ڈیٹا نیٹ ورک تیزی سے کام کرے گا. بغیر رکے آپ فیسبک، واٹس ایپ اور دیگر چیزیں چلا سکیں گے.

سونی ایکسپیریا کے نئے آنے والے اس فون کی ریم 12 جی بی ہو گی جبکہ تاحال فون کی روم کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ہے. فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 10 ہوگا. مختلف افواہوں کے مطابق سونی ایکسپیریا کے اس فون میں تین کیمرے میں دیے گئے ہیں جس کا مین کیمرہ 64 میگا پکسل یا 48 میگا پکسل پر مشتمل ہوگا، جبکہ ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں. بقیہ اسمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی ایل ای ڈی فلیش، آٹو ایچ ڈی آر اور پنوراما کے فیچر موجود ہوں گے. فون کے سیلفی کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو اس اسمارٹ فون میں سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ صرف ایک سنسر پر مشتمل ہوگا. سونی ایکسپیریا کے آنے والے اس فون کے نام کی بھی ابھی تک کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے- البتہ یہ فون ایکسپیریا 0، ایکسپیریا 1.1، ایکسپیریا 2 یا ایکسپیریا 5 کے نام سے مارکیٹ میں آسکتا ہے-

..


Top