بہت کر لیں موجیں اب بس : پاکستان بھر میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) و زارت قومی صحت نے ملک بھر میں تمباکو مصنوعات کے اشتہارات، سگریٹ انڈسٹری کی سپانسر شپ اور انعامی سکیموں پر پابندی عائد کردی . وزارت قومی صحت کے ڈپٹی سیکرٹری اصغر علی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ملک بھر میں پوسٹرز، بینرز، سکرین، سینما گھروں اور تھیٹرز میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر نہیں کی جاسکے گی، سگر یٹ بنانے والی کمپنیاں

کسی بھی دکان کے اندر یا باہر اشتہاری مواد چسپاں نہیں کر سکیں گی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، موبائل فون، ای میل یا ڈاک کے ذریعے بھی تشہیر کی ممانعت ہوگی .

سیگریٹ ساز کمپنیاں کسی دکاندار یا ریٹیلر کو نقد رقم، تحائف یا کاروباری اشیا بطور عطیہ نہیں دے سکیں گی.

..


Top