وہ آدمی جس نے اربوں روپے لگا کر ہمیشہ ’زندہ‘ رہنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسا طریقہ کہ جان کر انسان دنگ رہ جائے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے کہ جس سے فرار کسی کے لئے ممکن نہیں، لیکن اس کے باوجود زمانہ قدیم سے ہی انسانوں میں ابدی زندگی کے حصول کی تمنا پائی جاتی رہی ہے . زمانہ جدید میں بھی یہ خواہش بدستور موجود ہے، بلکہ شدید تر ہوگئی ہے .

ضرور پڑھیں: واقعہ ایک آدمی کاجو عورت پر عاشق ہونے کے بعدایک جادوگر کے پاس گیاتو۔۔۔۔

روسی ارب پتی شخصیت دمتری اسکوف بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں کہ جو موت سے فرار کے لئے کوشاں ہیں اور اس کوشش میں کامیابی کے لئے کروڑوں ڈالر لٹارہے ہیں.

دمتری اسکوف نے دنیا کے بہترین نیورو سائنسدانوں، شعور پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور روبوٹ سازوں کو جمع کرلیا ہے، تاکہ وہ اپنا دماغ ایک جدید روبوٹ میں اپ لوڈ کرسکیں، اور یوں اپنے فانی جسم کی قید سے ہمیشہ کے لئے آزاد ہوکر ایک روبوٹ کی صورت میں ہمیشہ زندہ رہ سکیں. دمتری اسکوف نے اپنے منصوبے کی تکمیل کے لئے دنیا کا ذہین ترین روبوٹ ایریکا تیار کرنے والی جاپانی کمپنی کی مدد بھی حاصل کرلی ہے. سائنسدان دمتری اسکوف کے دماغ میں موجود تمام ڈیٹا، خصوصاً ان کے احساسات، جذبات اور یادداشتوں کو روبوٹ کی میموری میں منتقل کریں گے.

اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب سپر کمپیوٹر جیسی میموری اور پراسیسنگ کی طاقت رکھنے والے روبوٹ میں انسانی دماغ کے تمام احساسات و خیالات منتقل کردئیے جائیں گے تو یہ ہوبہو انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا. دمتری اسکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ 2045ءتک اپنے انسانی جسم سے نکل کر ایک روبوٹ میں منتقل ہوچکا ہو گا اور اس نئی صورت میں ہمیشہ زندہ رہ سکے گا. دوسری جانب کچھ سائنسدانوں نے اس پراجیکٹ کو ناقابل عمل قرار دیا ہے. ان سائنسدانوں میں ایک عالمی شہرت یافتہ نیورو سائنسدان بھی شامل ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو سرا سر احمقانہ خیال قرار دیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی، جب آدمی گھر آئیگا تو اس کو کونسی چیزیں بتائیں گی کہ اس کے گھر والوں نے اس کے جانے کے بعدکیا کچھ کیا؟


Top