CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

2637

 

 

 

  • Deaths
    40
  • Sindh
    783
  • Punjab
    1069
  • Balochistan
    175
  • KP
    343
  • Islamabad
    68
  • GB
    190
  • AJK
    09

 

 

 


ہرکسی کے دل میں کوئی نہ کوئی بستا ہے۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے دل میں آجکل کون بستا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بشرا بی بی سمیت پوری پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے . کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے بلوچستان میں جانی و مالی نقصان ہوا ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کئے، متاثرین کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے .

بلوچستان کی ترقی میں بلوچستان کے میڈیا کا بھی اہم کر دار ہے جنہوں نے مشکلات حالات میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اپنے خون سے امن کی شمع روشن کرنے میں مدد کی.معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جس سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں اجاگر ہوا، وزیر اعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کررہے ہیں اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بات چیت کے سوا مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی اور راستہ نہیں .بھارت نے طاقت اور ریاستی دہشت گردی

سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبایا ہے جسے پوری دنیا میں بے نقاب کررہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان دنیا میں جہاں بھی جا رہے ہیں وہاں پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں ،ہمارا ایجنڈا “امداد نہیں تجارت ” ہے جو کامیابی سے جاری ہے.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی گندم بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی.وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 3 ارکان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے کریں گے، آئی بی، اینٹی کرپشن پنجاب کے ممبران بھی کمیٹی میں شامل ہیں.کمیٹی ملک میں گندم کے موجودہ ذخیرے اور مستقبل کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا جائزہ بھی لے گی.اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی تھی تاہم اس کے باوجود آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے.یاد رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں جاری آٹے کی قلت اور بحران کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا.

..


Top