ایس ایچ اوز کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنے پرایس ایچ او سمن آباد اور نواب ٹاؤن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا . تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حارث کے روبرو سرکاوی وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ اوزعدالتی حکم کے باوجود مقدمات کے چالان کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کررہے، رپورٹ پیش نہ ہونے کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں، عدالت کی جانب سے ایس ایچ اوز کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی دیے گئے ہیں .

سرکاری وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونا ایس ایچ او کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے، لہذا ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایچ اوز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حج اوقاف مذہبی و اقلیتی امور پیرنورالحق قادری نےکہاہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا،

حج پالیسی2020 پر کام جاری ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا.اسلام آباد میں حج آرگنائزرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ڈاکٹرنورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے،گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج مزید مہنگا ہوگا .انہوں نے حج مہنگا اور کرتار پور سستا کی بات کرنے والوں پر بھی شدید تنقید کی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج اور کرتار پور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا ، کرتار پور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف4کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4ہزار کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں. انہوں نے حج پالیسی 2020کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا.

..


Top