پی ٹی آئی کا بڑا منصوبہ فلاپ۔۔۔قومی خزانےکو کنگال کردینے والا یہ منصوبہ بالآخر دم کیوں توڑ کیا؟ ناقابل یقین تفصیلات

لاہور (قدرت روزنامہ)اڑھائی سال میں نمبر پلیٹس کا سائز اور ڈیزائن تبدیل نہ کیا جاسکا نہ ہی پلیٹس پر الفاظ اور نمبرز کی تعداد کم کی جاسکی . ایک سال میں اٹھارہ لاکھ سے زائد فینسی نمبر پلیٹس گاڑیوں پر استعمال ہورہی ہیں .

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی ، (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی۔۔۔!!!آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

ای چالان کی بہتر ڈلیوری کے لیے رجسٹریشن کے وقت ای میل ایڈریسز شامل کرنے کی تجویز پرعملدرآمد نہ ہوسکا.محکمہ ایکسائز کی نااہلی اور اعلی افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر میں ای چالاننگ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ نمبرپلیٹس کے سائز بڑا کرنے اور ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے بار بار سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلوں کا بھی محکمہ ایکسائز پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے.موجودہ نمبر پلیٹس پر الفاظ اور نمبرز کا سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے ای چالاننگ کا رزلٹ بہتر حاصل نہیں ہورہے تھے جسکی وجہ سے ایکسائز کو نمبر پلیٹس کا سائز بڑا کرکے پلیٹ پر نمبرز اور الفاظ کی تعداد تین تین کرنے پر اڑھائی سال پہلے فیصلہ ہوا تھا،

لیکن یونیورسل نمبرپلیٹس کا اجراتودورکی بات موجودہ نمبرپلیٹس بھی نہیں بن رہیں.ایک سال کے دوران شہری اٹھارہ لاکھ سے زائد فینسی نمبر پلیٹس اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لگا کر سڑکوں پر رواں دواں ہیں. فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال کی وجہ سے ای چالاننگ کم ہونے کے ساتھ ساتھ چور وڈاکو فینسی نمبر پلیٹس لگا کر وارداتیں کررہے ہیں.سیف سٹی اتھارٹی نے مراسلے میں ای چالاننگ کی ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ شہریوں کے ای میل ایڈریس اور شناختی کارڈ پر موجود موبائل فون نمبرز بھی شامل کیے جائیں لیکن سسٹم میں شہریوں کا پورا ایڈریس درج نہ ہونے کی وجہ 30 فیصد سے زائد چالان واپس آرہے ہیں. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حج اوقاف مذہبی و اقلیتی امور پیرنورالحق قادری نےکہاہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے

اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا،حج پالیسی2020 پر کام جاری ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا.اسلام آباد میں حج آرگنائزرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ڈاکٹرنورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے،گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج مزید مہنگا ہوگا .انہوں نے حج مہنگا اور کرتار پور سستا کی بات کرنے والوں پر بھی شدید تنقید کی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج اور کرتار پور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا ، کرتار پور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف4کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4ہزار کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں. انہوں نے حج پالیسی 2020کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی۔۔۔مگر پی ٹی آئی کیلئے کون سی نئی مشکل کھڑی ہو نےوالی ہے ؟ حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دینے والی خبر


Top