پی ٹی آئی سرکار نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بڑی خوشخبری دے دی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لیے اچھی خبر، سپیکرچودھری پرویز الہی نے ملازمین کی رہائش کے لیے نئے فلیٹس تعمیر کرنے کی منظوری دے دی . تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی رہائش کے لیے نئے فلیٹسں تعمیرکرنے کی منظوری دی گئی، پہلے مرحلے میں رواں مالی سال میں 60 فلیٹ تعمیر کیے جائیں گے .

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر بیٹھے والے 25 سے 27 اراکین حکومت سے تنگ ہیں، رانا مشہود

جس کے لیے پری کو الفیکیشن کا کام اسی ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق مذکورہ رہائشگاہیں ایم پی اے ہوسٹل سے محلقہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی اراضی پر تعمیر کی جائیں گی. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حج اوقاف مذہبی و اقلیتی امور پیرنورالحق قادری نےکہاہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا،حج پالیسی2020 پر کام جاری ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا.اسلام آباد میں حج آرگنائزرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ڈاکٹرنورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں

لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے،گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج مزید مہنگا ہوگا .انہوں نے حج مہنگا اور کرتار پور سستا کی بات کرنے والوں پر بھی شدید تنقید کی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج اور کرتار پور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا ، کرتار پور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف4کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4ہزار کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں. انہوں نے حج پالیسی 2020کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں خواتین ارکان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ پی ٹی آئی کی رکن عائشہ چوہدری کے حیران کن انکشافات


Top