لاہور میں ریکارڈ سردی، درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ پر چلا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں اس سال ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے . موسم کی شدت نے پورے ملک کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے لیکن آج صبح لاہور میں ریکارڈ سردی دیکھی گئی ہے .

آج صبح لاہور کا درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا.پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے لاہور میں اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت آج دیکھا گیا ہے جس کے بعد 85 سالہ ریکارڈٹوٹ سکتا ہے. پی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ لاہور میں اس سے قبل درجہ حرارت -2.2 سینٹی گریڈ پر گیا تھا جو کہ 85 سال پہلے گیا تھا. اس کے بعد لاہور میں ایسی کوئی شدید سردی کی لہر دیکھنے میں نہیں آئی.واضح رہے کہ پورے پاکستان میں اس مرتبہ سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں.

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی دیکھنے میں آئی ہے. بہت سے شہروں میں برف باری بھی پہلی دفع دیکھنے میں آئی جس نے ایک طرف عوام کے دل جیت لئے تو دوسری جانب کچھ مقامات پر نقصان بھی پہنچایا. آزاد کشمیر اور وادی نیلم میں سردی کی شدت اور برفانی تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب میدانی علاقوں میں اس سخت سردی نے لوگوں کے دل خوش کر دیئے ہیں.پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوقع طور پر ابھی بھی پاکستان کے بہت سے شہروں میں شدید سردی اورموسم خشک رہنے کے امکانات ہیں جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا.ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بہت سے مقامات پر برف باری کے بھی واضح امکانات ہیں.یاد رہے کہ لاہور میں آج صبح سردی کی شدت 1 سینٹی گریڈ پر چلی گئی تھی جس نے پوری شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا.

..


Top