خان صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟کابینہ اراکان کے سوال پر عمران خان نے کیاجواب دے دیا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو فراڈیہ قرار دے دیا . نجی نیوزچینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں لی گئی تصویر کا معاملہ زیر بحث آیا .

ضرور پڑھیں: خان صاحب سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان آپ کو اپنا بہترین دوست مانتے ہیں ،مہربانی کرو۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کو’سعودی شہزادے‘کی شکایت لگا دی گئی

کابینہ ارکان نے پوچھا وزیر اعظم صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟.اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا ’ہاں میں نے تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں.

گزشتہ روز عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی.نمبرداری نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا. 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی. 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، وزیراعلیٰ کو نمبردار نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دے دی گئی.

نمبردار ی نظام کو فعال بناکر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیاجائے گا. نمبردار تکمیل ریکارڈ بابت سرکاری وصولیوں کوبھی دیکھیں گے. تجاوزات کی بابت رپورٹس بھی نمبردار وں کی ذمہ داری ہوگی.سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان بارے رپورٹ بھی نمبرداری نظام کی ذمہ داری ہوگی. کلکٹر ضلع کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کی تعمیل بھی نمبرداروں کی ذمہ داری ہوگی، فصلوں کی گرداوی کے حوالے سے بھی کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداری نظام کے تحت ہوگی.حکام کی جانب سے جاری سمنز میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے، کسانوں کو جدید کاشتکاری اور ان کے بچوں کو اسکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبردار ی نظام کاحصہ ہوگا. سرکاری کھال یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں نزدیکی محکمہ انہار یا مال کو اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہوگی.

..

ضرور پڑھیں: خان صاحب اگر پانچ سال اپنےپورے کرنے ہیں تو چپ کرکے یہ چھوٹا سا کام کر لو۔۔۔ عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی اور اہم وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو شاندار مشورہ دے دیا


Top