ایران کو امریکی پابندیوں کی دھمکی سے مشرق وسطیٰ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، چین

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا .

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے منگل کو بیجنگ میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو امریکی پابندیوں کی دھمکی سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا .

ضرور پڑھیں: متعدد امراض کی روک تھام ، نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبیؐ نے پیش کیں،اس کی مثال نہیں ملتی،امریکی عیسائی دانشور کا نبی اکرمؐ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کا مخالف رہا ہے.

انہوںنے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعاون قانونی تقاضوں کے مطابق ہے.گینگ شوانگ نے فریقین پر زوردیاکہ وہ مذاکرات کے ذریعہ خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کریں .

..

ضرور پڑھیں: ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو کیوں ہٹائی؟


Top