متحدہ عرب امارات، بچوں کی شرح پیدائش میں کمی

ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پانچ برس کے دوران بچوں کی پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . متحدہ عرب امارات میں پیدائش کی شرح 5.2 فیصد سے کم ہو کر 3.2 فیصد ہو گئی ہے .

البیان اخبارکے مطابق اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد ملک میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آخراس کی بنیادی وجہ کیا ہے.

متحدہ عرب امارات میں خواتین اور زچگی کے امور کے ماہرین نے اس کا بڑی وجہ شادی میں تاخیر بتائی ہے. اس کی وجہ سے دیگر مسائل بھی جنم لے رہے ہیں.دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اماراتی خواتین میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ماضی کے مقابلے میں بہت سارے اسباب کی وجہ سے کم ہوئی ہے.

..


Top