امریکی ریاست میں طیارے سے ایندھن گرنے کی وجہ سامنے آ گئی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) امریکی ریاست میں طیارے سے ایندھن گرنے کی وجہ سامنے آ گئی . طیارے کی محفوظ لینڈنگ کے لیے اس کا وزن کم کرنے کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے تیل کا اخراج کیا گیا .

ضرور پڑھیں: امریکی ریاست کنساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائن نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ جہاز سے تیل کے اخراج کا مقصد محفوظ لینڈنگ تھی، فنی خرابی طیارے کے انجن میں نہیں تھی جس کی وجہ سے تیل خارج ہوا بلکہ تیل کا اخراج محض اس لیے کیا گیا تاکہ طیارے پر سے بوجھ کم ہو سکے اور وہ محفوظ انداز میں کامیابی سے لینڈ کر جائے گا. واضح رہے کہ کچھ ہی دیر قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں طیارے کا ایندھن گر گیا تھا، طیارے کا ایندھن گرنے سے بچوں سمیت 60 افراد کی طبیعت خراب ہوئی. میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں میں حادثہ پیش آیا ہے

جس میں دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے اچانک طیارے کا ایندھن لیک ہونے لگا جو طیارے کے عین نیچے موجود ہائی اسکولز پر گرا جس سے متعدد بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر حکام کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اسکول میں ایک کھیل کے میدان پر ڈیلٹا کی پرواز سے ایندھن گرنے کی وجہ سے کم از کم 17 بچے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی طبیعت خراب بتائی جا رہی ہے. میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے سے گرنے والے تیل سے تقریباََ 6 اسکول متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر 60 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس ہوائی اڈے سے واپسی پرجہاز فنی خرابی کا شکار ہوا جس نے 6 اسکولوں کو متاثر کیا، 6 اسکولوں میں سے 5 ایلیمنٹری اسکول ہیں جبکہ 1 ہائی اسکول ہے.

فائر حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ امریکی مقامی وقت کے مطابق منگل کے دن سہ پہر کو پیش آیا، حکام کے مطابق پارک ایونیو نامی اسکول سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں پر 20 بچے اور 11 جوان زخمی ہوئے ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ کے ایندھن کی زد میں آنے والے بچوں کے ابتدائی طبی امداد کے طور پر صابن اور پانی کی مدد سے جسم کے متاثرہ حصوں کو صاف کر دیا گیا ہے، تاہم سب کی حالت معمول کے مطابق ہے، کسی کی بھی حالت اس قدر شدید خراب نہیں کہ اس کواسپتال لے جانے کی ضرورت پیش آئے. تازہ اطلاعات کے مطابق ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا ایندھن دانستہ طور پر خارج کیا گیا تاکہ محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے.

..

ضرور پڑھیں: امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ،2 بچوں سمیت9 افراد ہلاک


Top