پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی . آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے .

ضرور پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج )کھیلا جائیگا

نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی.مہمان ٹیم 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی.ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا

جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں.چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے.انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے.

..

ضرور پڑھیں: ” پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا حصہ بننے اور جیت میں کردار اداکرنے والے محمد حفیظ بھی دل کی بات زبان پر لے آئے


Top