سعودی عرب میں سردی کی ایک اور شدید لہر آ گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں اس وقت ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے یہاں تک کہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15سینٹی گریڈ تک گِر گیا ہے . سردی کی یہ برفانی لہریں یہاں کے باشندوں کے لیے ایک انوکھا قسم کا تجربہ ہے جس سے اُن کا ماضی میں واسطہ کم ہی پڑا ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں سردی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا

یہاں تک مکہ مکرمہ کا انتہائی گرم خطہ بھی اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے. تاہم ابھی سردی کا یہ سلسلہ تھما نہیں، ابھی سعودی مملکت میں مقیم لوگوں کو ٹھنڈ کے ایک اور سخت امتحان کا سامنا کرنا ہو گا. محکمہ موسمیات کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ آج منگل کی رات سے اگلی صبح بُدھ کے درمیان کسی بھی وقت مملکت میں سردی کی ایک اور شدید لہر آئے گی

جو خاص طور پر ریاض ریجن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی. جس کے باعث مملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ اور دیگر علاقوں میں 2 سے 5 سینٹی گریڈ رہے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے لے کر جمعرات تک سعودی عرب کے متعد د علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، جس کے باعث درجہ حرارت میں بہت کمی ہو جائے گی. تاہم ان گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے اکثر مقامات پر حدِ نگاہ بھی کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے ڈرائیورز حضرات کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا. جبکہ رات کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا. شمالی اور جنوب مغربی بالائی علاقوں میں بھی بارش کا قوی امکان ہے. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تبوک اور اس کے پہاڑی علاقوں میں درجہ منفی حرارت پندرہ سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا.ان علاقوں میں گزشتہ جمعہ کے روز برف باری نے ہرطرف سفید چادر پھیلا دی تھی. برف باری کے نتیجے میں علاقے میں سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا .

قطبی ہواؤں کے نتیجے میں سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک اور نیوم کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جمعہ کی صبح شروع ہوا. جبال اللوز، علقان، الظہر اور نیوم کے دیگر پہاڑی سلسلوں میں برف کے قابل دید مناظر دیکھنے کو ملے.قریبی علاقوں سے نوجوان اور خاندان برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑی علاقوں میں پہنچ گئے. محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نیوم کے پہاڑی علاقوں میں برف باری میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں حادثات کا خطرہ ہے. سیرو سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ موسم کی شدت کے مطابق تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں.

..

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں سردی کی لہر، ریاض میں درجہ حرات منفی پر آگیا


Top