شاہ سلمان کی طرف سے استور زلزلہ سے متاثرہ تین ہزارگھرانوں میں امدادی پیکج پہنچا دیاگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) شاہ سلمان کی طرف سے استور زلزلہ سے متاثرہ تین ہزارگھرانوں میں امدادی پیکج پہنچا دیا گیا جبکہ شدید سردی سے متاثرہ 21 اضلاع کے 27 ہزار گھرانوں میں جلد امدادی پیکج تقسیم کیا جائے گا کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی زیر نگرانی سرانجام دی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی طرف سے استور کے زلزلہ اور شدید سردیوں سے متاثرہ علاقوں کی عوام کے لیے بڑا امدادی پیکج پاکستان پہنچ گیا

جو کہ تیس ہزار گھرانوں میں تقسیم کیا جائے گا اس ریلیف پیکج کا آغاز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع استور کے زلزلہ متاثرین سے کیا گیا جہاں گزشتہ روز تین ہزار متاثرین میں کمبل زنانہ و مردانہ گرم شالیں بچوں اور بڑوں کے لئے موزے،دستانے،ٹوپیاں اور اس کے علاوہ پندرہ سو کٹس (مختلف اشیاء پر مشتمل) بھی تقسیم کی گئیں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے ذرائع کے مطابق امدادی پیکج کی یہ پہلی تقسیم تھی جبکہ اس کے بعد شدید سردی سے متاثرہ علاقوں کے 27,000 گھرانوں میں بہت جلد دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی جائیں گی ادارہ کے ذرائع کے مطابق اس امدادی پیکج کی مجموعی لاگت 1.5 ملین ڈالر یعنی 23 کروڑ روپے ہے یہ امداد پاکستانی غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرد ترین 21 اضلاع میں نہایت منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا

جس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات، بلوچستان، کے پی کے اور آزاد کشمیر کے بیشتر مقامات آج کل ریکارڈ توڑ شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں ہیں اور بعض جگہ لینڈسلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں بیسیوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ایسے میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے فوری طور پر امداد پاکستان پہنچائی گئی جس کی تقسیم شروع کردی گئی ہے اوردوست ملک کی طرف سے ہمیشہ کی طرح یہ سلسلہ جاری رہے گا�

. .

ضرور پڑھیں: میرے پاکستانیوں !!!جب تک میں ہوں کسی کو بھوکا نہیں مرنے دیتا۔۔۔۔ دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 200 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی

ضرور پڑھیں: کرونا وائرس، بھارت میں غریبوں کے لئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا


Top