پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ , اہلکار اورخواتین سمیت دس افرادزخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور،کارخانوں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اورخواتین سمیت دس افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے جہاں دوخواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے . پولیس کے مطابق کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ میں دس افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا ہے

،دھماکہ کے بعدامدادی ٹیمیں اورسیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورعلاقے کوگھیرے میں لے لیا،ایس ایس پی آپریشن ظہورآفریدی کے مطابق کارخانوں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ میں دس افراد زخمی ہوئے، بارودی مواد چیک پولیس کے قریب خالی میدان میں نصب کیا تھا،

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکہ میں دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا ہے تاہم شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،،،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونیوالے نوافراد کوہسپتال لایا گیا ہے ،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جہیں طبی امداد دی جارہی ہیں .

ضرور پڑھیں: یا اللہ خیر۔۔۔ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تشویشناک اطلاعات موصول

..

ضرور پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق


Top