بات مُلاقاتوں سے آگے نکل گئی۔۔۔!!! ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم رہنما اور وزیراعظم کی کل کوئی ملاقات نہیں ہونے جا رہی . ترجمان متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہونے جا رہی .

نجی ٹی وی چینل کے ٹویٹر پیغام پر خبر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو غلط قرار دیا گیا ہے کہ عمران خان اور رہنما خالد مقبول صدیقی کے مابین کوئی میٹنگ نہیں ہو رہی. یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حکومت کے سامنے ایم کیو ایم کے تحفظات رکھے گئے تھے جس کے مطابق ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا.رہنماا یم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کئے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا جا رہا ،وزیراعظم عمران خان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ یا تو ہم سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں ورنہ ہم اس حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے.اسی حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا

کہ عمران خان اور رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے مابین ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ، خبروں کی تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا انعقاد کل ہونا تھا.لیکن آج ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر خبر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،ایسی کوئی میٹنگ کا انعقاد نہیں ہو رہا.ایم کیو ایم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے ہم سے ملاقات کرنی ہے تو وہ پارٹی دفتر میں آسکتا ہے،وہاں ملاقات کرے.واضح رہے کہ ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے کہ کل کوئی میٹنگ نہیں ہو گی اور اگر کسی نے میٹنگ کرنی ہے تو اسے ہمارے پارٹی دفتر آنا ہو گا.

..


Top