پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 28روپے اضافہ ، حکومت نے تصدیق کر دی

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 28روپے اضافہ ، حکومت نے تصدیق کر دی . .

.. حکومت کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں28 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے.پیر کے روز قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان،پارلیمانی سیکرٹریز عندلیب عباس اور خیال زمان کی جانب سے ارکان کے سوالات کے جوابات میں دیئے گئے.قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں28 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے. مزید بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے22 ممالک کے دورے کئے جس پر11 کڑوڑ 95 لاکھ روپے خرچ کئے گئے.عمران خان کے علاوہ440 لوگوں نے ان کے ہمراہ دورے کئے.ارکان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ عمران خان کی جانب

سے ایک دفع کمرشل پرواز کا استعمال کیا . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے. قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے مزید سوالات پر حکومتی ارکان کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے اپنے دور میں لیسکو سے55 ارب،حیدرآبادالیکٹرک کمپنی سے24 ارب،کیسکو سے20 ارب،ملتان الیکٹرک کمپنی سے11 ارب روپے کا خساہ کم کر دیا ہے،ارکان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گردشی قرضے کو ماہانہ39ارب روپے سے16 ارب پر لے آئے ہیں اور انشااللہ اس سال کے آخر میں زیرو کر دیں گے. حکومتی ارکان کی جانب سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پورے ملک میں سے 7 ہزار بجلی چور گرفتار کئے ہیں،لیکن ابھی بھی بہت زیادہ مقدار میں بجلی چوری کی جا رہی ہے.یاد رہے کہ حکومتی ارکان کی جانب سے یہ جوابات پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالات پر دیئے گئے.

..


Top