کروڑوں مائوں کی دعائیں لینے والی پاک فوج کیخلاف علی وزیر نے کیا شرمناک بیان دیدیا

      اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کی دنیا میں اس نظریئے کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا کہ جس ملک کے پاس مضبوط فوج نہیں، اس کی آزادی پر تلوار لٹکتی رہے گی . جدید تاریخ میں جن ملکوں کو تباہ کیا گیا ان کی پہلے فوج کمزور کی گئی یا اسے تباہ کر دیا گیا .

ایک مضبوط و منظم فوج کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک کو جارحیت کی ہمت نہیں ہوتی مگر جب کسی ملک پر دشمنوں کی نظر پڑ جائے جو اُس ملک کو نیست و نابود کرنا چاہتے ہوں تو پھروہاںپہلے پہل فوج کیخلاف سازشی لوگ ترتیب دیے جاتے ہیں جو اس ملک کی فوج اور فوجیوں کو عوام کی نظروں میں اس قدر گرا دیتے ہیں کہ اس فوج کیخلاف کوئی دوسری آرمی نہیں بلکہ خود اسی ملک کے عوام آکھڑے ہوتے ہیں . پاکستان بھی ایسا ہی ایک ملک ہے جو اپنے قیام کے

روز سے ہی چہار اطراف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے اور سر فہرست دشمنوں میں بلاشبہ پی ٹی ایم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے جو آئے روز پاکستان اور پاکستان کی سالمیت کی ضامن پاک فوج کیخلاف نہایت بیہودہ بیانات داغتی رہتی ہے . اور اب ہوا یہ ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے بنوں کے جلسے میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر نے پاک فوج کیخلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جو تاریں تم نے پاک افغان بارڈرپر لگائی ہیں انہیں ہم کاٹ ڈالیں گے اور ان سے تمہارے فوجیوں کو پھانسیاں دیں گے ‘‘ . یہاں یہ بات بھی واضح ہو کہ پاک فوج کیخلاف اس قسم کے بیانات پاکستان دشمن اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان دیا کرتی تھی تو اگر پی ٹی ایم کو بھی اسی تناظر میں دہشت گرد کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا . سوشل میڈیا پر علی وزیر کے اس ویڈیو بیان کے بعد پاکستان اور پاک فوج کی حمایت میں لاکھوں ٹویٹ کیے جا چکے ہیں .

..


Top