حکومتی ترجمانوں کے گروہ نے نوازشریف کو اپنی نوکری کا وسیلہ بنالیا ، اتحادیوں کے جھگڑوں کو دبانے کیلئے عمران خان نے نواز شریف کی کس چیز کو لانچ کر دیا؟ حیرت انگیز دعویٰ ، خبر دار کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اتحادیوں کے جھگڑے کو دبانے کیلئے نوازشریف کی صحت کا ایشو لائونچ کیا ہے . 71حکومتی ترجمانوں کے گروہ نے نوازشریف کو اپنی نوکری کا وسیلہ بنالیا ہے .

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر حکومت شرپسندانہ رویہ اپنا رہی ہے.نوازشریف کی ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت اپنی

 

نئی میڈیکل رپورٹس بھجوادی ہیں.نئی رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے.نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ برطانوی معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں.بیماری پر سیاست کرنا بنی گالہ ٹولے کا پرانا وطیرہ ہے.کسی کی بیماری کا مذاق اڑانے والے برے وقت سے ڈریں.عمران صاحب برا وقت کسی کو بتاکر نہیں آتا.

..


Top